پیر 26 جنوری 2026 - 06:21
ایران میں پُرامن مظاہروں کو مغرب نے پرتشدد بنایا: مولانا سید نقی مہدی زیدی

حوزہ/امام جمعہ تاراگڑھ اجمیر ہندوستان حجت الاسلام مولانا نقی مہدی زیدی نے ایران کے حالیہ احتجاجات اور مظاہروں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ مظاہرے اور احتجاجات پُرامن اور مہنگائی کے خلاف منعقد ہوئے تھے، لیکن مغرب نے پرتشدد بنانے کی پوری کوشش کی؛ تاہم مغرب ایک مرتبہ پھر ناکام ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ تاراگڑھ اجمیر ہندوستان حجت الاسلام مولانا نقی مہدی زیدی نے ایران کے حالیہ احتجاجات اور مظاہروں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ مظاہرے اور احتجاجات پُرامن اور مہنگائی کے خلاف منعقد ہوئے تھے، لیکن مغرب نے پرتشدد بنانے کی پوری کوشش کی؛ تاہم مغرب ایک مرتبہ پھر ناکام ہوا۔

انہوں نے ان احتجاجات میں کے محرکات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اصل بنیاد داخلی اسباب ہیں کہ جو ایران میں حالیہ مظاہروں کی بنیادی وجوہات تھے مثلاً مزید مہنگائی، بے روزگاری، کرنسی کی قدر میں کمی وغیرہ جسے مغرب نے خوب ہوا دی۔

انہوں نے ایران کے حالیہ فسادات کے بیرونی عوامل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مغربی پابندیوں نے ایران کی معیشت کو کمزور کرنے میں بہت بڑا رول ادا کیا جس کے نتیجے میں عوام پر دباؤ بڑھتا گیا اور ناراضگی پیدا ہوتی گئی اور اس جلتی پر گھی کا کام عالمی میڈیا اور سوشل میڈیا نے کیا کہ جنہوں نے مظاہروں کو بڑھا چڑھا کر دکھایا ہے بعض اوقات جذباتی نوجوانوں کو شدید طور پر جعلی خبروں اور تصویروں کے ذریعے بہکایا بعض این جی اوز، میڈیا نیٹ ورک اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز نے بیان سازی کے ذریعے جوانوں کے ذہنوں پر تسلط جمایا اور احتجاج کو انقلاب کی شکل دینے کی کوشش کی، یعنی چنگاری جو معیشت میں سدھار کو لے کر اٹھی تھی پہلے اسے شعلہ بنایا پھر باہر سے ہوا دے کر اسے آگ کی طرح پورے ملک میں پھیلا دیا؛ لیکن ایرانی انقلابی اور ولی فقیہ کے مطیع عوام نے دشمن کی سازشوں کو خاک میں ملا دیا۔

مولانا سید نقی مہدی زیدی نے امریکی صدر ٹرمپ کی رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله العظمیٰ سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ سے متعلق ہرزہ سرائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ رہبرِ معظم کا وجود فقط تشیع ہی نہیں، بلکہ پوری امتِ اسلامی کے وقار اور بقاء کا محافظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آیت الله حسن زادہ آملی فرماتے تھے کہ اپنے کانوں کو رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کی باتوں سے متصل کرو، کیونکہ ان کے کان امام زمانہ عج کی باتوں سے متصل ہیں اور ان کے یہ جملے اس وقت زیادہ معنی خیز نظر آتے ہیں جب علامہ طباطبائی (صاحب تفسیر المیزان) آیت اللہ حسن زادہ آملی کے بارے میں فرماتے ہیں کہ حسن زادہ کو امام زمان عج کے علاوہ کسی نے نہیں پہچانا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha